کتاب: مواقیت کا بیان
2852 أَخْبَرَنَا إِسْحَقُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ قَالَ أَنْبَأَنَا عَبْدُ الرَّزَّاقِ قَالَ حَدَّثَنَا مَعْمَرٌ عَنْ قَتَادَةَ عَنْ أَنَسٍ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ احْتَجَمَ وَهُوَ مُحْرِمٌ عَلَى ظَهْرِ الْقَدَمِ مِنْ وَثْءٍ كَانَ بِهِ
حضرت انس رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہﷺ نے موچ آجانے کی وجہ سے احرام کی حالت میں پاؤں مبارک کی پشت پر سینگی لگوائی۔
(۱) ''وَثْئٍ'' وہ چوٹ یا تکلیف جو گوشت کو پہنچے، ہڈی بچ جائے، یا چوٹ ہڈی پر آئے لیکن ہڈی ٹوٹنے سے محفوظ رہے، ہمارے ہاں اسے موچ سے تعبیر کرتے ہیں۔ (۲) مذکورہ روایت بھی راجح قول کے مطابق صحیح ہے۔