فهرس الكتاب

الصفحة 2855 من 5761

کتاب: مواقیت کا بیان

اگر محرم کو سر میں جوئیں تکلیف دیں تو؟

2855 أَخْبَرَنِي أَحْمَدُ بْنُ سَعِيدٍ الرِّبَاطِيُّ قَالَ أَنْبَأَنَا عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ وَهُوَ الدَّشْتَكِيُّ قَالَ أَنْبَأَنَا عَمْرٌو وَهُوَ ابْنُ أَبِي قَيْسٍ عَنْ الزُّبَيْرِ وَهُوَ ابْنُ عَدِيٍّ عَنْ أَبِي وَائِلٍ عَنْ كَعْبِ بْنِ عُجْرَةَ قَالَ أَحْرَمْتُ فَكَثُرَ قَمْلُ رَأْسِي فَبَلَغَ ذَلِكَ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَأَتَانِي وَأَنَا أَطْبُخُ قِدْرًا لِأَصْحَابِي فَمَسَّ رَأْسِي بِإِصْبَعِهِ فَقَالَ انْطَلِقْ فَاحْلِقْهُ وَتَصَدَّقْ عَلَى سِتَّةِ مَسَاكِينَ

حضرت کعب بن عجرہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ میں نے احرام باندھا تو میرے سر میں جوئیں بہت زیادہ ہوگئیں۔ یہ بات نبیﷺ تک پہنچی تو آپ میرے پاس تشریف لائے۔ میں اس وقت اپنے ساتھیوں کے لیے سالن پکا رہا تھا۔ آپ نے اپنی انگلی مبارک سے میرے سر کو چھوا، پھر فرمایا: ''بال منڈوا دو اور چھ مساکین پر صدقہ کر دو۔''

(۱) ''زیادہ ہوگئیں'' حتیٰ کہ منہ پر گرتی تھیں۔ (۲) ''تشریف لائے'' یہ آپ کے اخلاق کی عمدہ مثال ہے۔ (۳) ''صدقہ کر دو'' یعنی ہر مسکین کو نصف صاع (تقریبًا سوا کلو) غلہ دے دو۔ گویا ایک روزے کے بدلے میں دو مسکینوں کو غلہ دیا جائے گا۔

حجم الخط:
شارك الصفحة
فيسبوك واتساب تويتر تليجرام انستجرام
. . .
فضلًا انتظر تحميل الصوت