کتاب: کون سی چیزیں غسل واجب کرتی ہیں اور کون سی نہیں؟
287 أَخْبَرَنَا إِسْحَقُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ قَالَ أَنْبَأَنَا جَرِيرٌ عَنْ مَنْصُورٍ عَنْ إِبْرَاهِيمَ عَنْ الْأَسْوَدِ عَنْ عَائِشَةَ قَالَتْ كَانَتْ إِحْدَانَا إِذَا حَاضَتْ أَمَرَهَا رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَنْ تَتَّزِرَ ثُمَّ يُبَاشِرُهَا
حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا فرماتی ہیں کہ ہم (ازواج مطہرات) میں سے کسی کو حیض شروع ہوتا تو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم اسے حکم دیتے تھے کہ وہ ازار باندھ لے، پھر آپ اس کے ساتھ لیٹ جاتے تھے۔