کتاب: مواقیت کا بیان
3017 أَخْبَرَنَا قُتَيْبَةُ قَالَ حَدَّثَنَا سُفْيَانُ عَنْ عَمْرِو بْنِ دِينَارٍ عَنْ عَمْرِو بْنِ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ صَفْوَانَ أَنَّ يَزِيدَ بْنَ شَيْبَانَ قَالَ كُنَّا وُقُوفًا بِعَرَفَةَ مَكَانًا بَعِيدًا مِنْ الْمَوْقِفِ فَأَتَانَا ابْنُ مِرْبَعٍ الْأَنْصَارِيُّ فَقَالَ إِنِّي رَسُولُ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ إِلَيْكُمْ يَقُولُ كُونُوا عَلَى مَشَاعِرِكُمْ فَإِنَّكُمْ عَلَى إِرْثٍ مِنْ إِرْثِ أَبِيكُمْ إِبْرَاهِيمَ عَلَيْهِ السَّلَام
حضرت یزید بن شیبان بیان کرتے ہیں کہ ہم عرفات میں رسول اللہﷺ کی جائے وقوف سے بہت دور ٹھہرے ہوئے تھے۔ ہمارے اپس حضرت ابن مربع انصاری رضی اللہ عنہ آئے اور فرمایا: میں تمھاری طرف رسول اللہﷺ کا قاصد ہوں۔ آپ فرما رہے ہیں کہ اپنی اپنی جگہوں پر ٹھہرے رہو۔ تم اپنے جد امجد حضرت ابراہیم علیہ السلام کی وراثت پر قائم ہو۔
عرفات سارے کا سارا وقوف کی جگہ ہے۔ اگرچہ رسول اللہﷺ نے جبل رحمت کے قریب وقوف فرمایا تھا لیکن ہر شخص تو اس جگہ وقوف نہیں کر سکتا، لہٰذا جہاں کسی کو جگہ ملے وہیں ٹھہر جائے، ثواب میں کوئی فرق نہیں پڑے گا۔