کتاب: مواقیت کا بیان
3043 أَخْبَرَنَا مُحَمَّدُ بْنُ قُدَامَةَ قَالَ حَدَّثَنِي جَرِيرٌ عَنْ مُطَرِّفٍ عَنْ الشَّعْبِيِّ عَنْ عُرْوَةَ بْنِ مُضَرِّسٍ قَالَ قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ مَنْ أَدْرَكَ جَمْعًا مَعَ الْإِمَامِ وَالنَّاسِ حَتَّى يُفِيضَ مِنْهَا فَقَدْ أَدْرَكَ الْحَجَّ وَمَنْ لَمْ يُدْرِكْ مَعَ النَّاسِ وَالْإِمَامِ فَلَمْ يُدْرِكْ
حضرت عروہ بن مضرس رضی اللہ عنہ سے روایت ہے، رسول اللہﷺ نے فرمایا: ''جس شخص نے امام اور لوگوں کے ساتھ مزدلفے کا وقوف پا لیا اور پھر وہ منیٰ کو گیا تو اس نے حج پا لیا (بشرطیکہ وہ اس سے پہلے عرفات سے ہو آیا ہو) ۔ اور جس شخص نے لوگوں اور امام کے ساتھ یہ وقوف نہ پایا (یعنی اتنا لیٹ ہوگیا) تو اس کا حج نہیں ہوا۔''