کتاب: مواقیت کا بیان
3071 أَخْبَرَنَا عَمْرُو بْنُ عَلِيٍّ قَالَ حَدَّثَنَا يَحْيَى قَالَ حَدَّثَنَا مَالِكٌ قَالَ حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ أَبِي بَكْرٍ عَنْ أَبِيهِ عَنْ أَبِي الْبَدَّاحِ بْنِ عَاصِمِ بْنِ عَدِيٍّ عَنْ أَبِيهِ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ رَخَّصَ لِلرُّعَاةِ فِي الْبَيْتُوتَةِ يَرْمُونَ يَوْمَ النَّحْرِ وَالْيَوْمَيْنِ اللَّذَيْنِ بَعْدَهُ يَجْمَعُونَهُمَا فِي أَحَدِهِمَا
حضرت عاصم بن عدی رضی اللہ عنہ سے منقول ہے کہ نبیﷺ نے چرواہوں کو (منیٰ سے) باہر رات گزارنے کی اجازت دی ہے، نیز وہ یوم نحر کو رمی کریں اور بعد والے دو دنوں کی رمی ان میں سے کسی ایک دن اکٹھی ادا کر لیں۔