کتاب: مواقیت کا بیان
3074 أَخْبَرَنَا مُجَاهِدُ بْنُ مُوسَى عَنْ هُشَيْمٍ عَنْ مُغِيرَةَ عَنْ إِبْرَاهِيمَ قَالَ حَدَّثَنَا عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ يَزِيدَ قَالَ رَأَيْتُ ابْنَ مَسْعُودٍ رَمَى جَمْرَةَ الْعَقَبَةِ مِنْ بَطْنِ الْوَادِي ثُمَّ قَالَ هَا هُنَا وَالَّذِي لَا إِلَهَ غَيْرُهُ مَقَامُ الَّذِي أُنْزِلَتْ عَلَيْهِ سُورَةُ الْبَقَرَةِ
حضرت عبدالرحمن بن یزید بیان کرتے ہیں کہ میں نے حضرت ابن مسعود رضی اللہ عنہ کو دیکھا، انھوں نے وادی کے پیٹ سے جمرۂ عقبہ کو رمی کی، پھر فرمایا: قسم اس ذات کی جس کے سوا کوئی معبود نہیں! یہ اس شخصیت کے رمی کرنے کی جگہ ہے جن پر سورہ بقرہ اتاری گئی۔