فهرس الكتاب

الصفحة 3104 من 5761

کتاب: جہاد سے متعلق احکام و مسائل

(جہاد سے پیچھے) بیٹھ رہنے والوں پر مجاہدین کی فضیلت کا بیان

3104 أَخْبَرَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عُبَيْدٍ قَالَ حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرِ بْنُ عَيَّاشٍ عَنْ أَبِي إِسْحَقَ عَنْ الْبَرَاءِ قَالَ لَمَّا نَزَلَتْ لَا يَسْتَوِي الْقَاعِدُونَ مِنْ الْمُؤْمِنِينَ جَاءَ ابْنُ أُمِّ مَكْتُومٍ وَكَانَ أَعْمَى فَقَالَ يَا رَسُولَ اللَّهِ فَكَيْفَ فِيَّ وَأَنَا أَعْمَى قَالَ فَمَا بَرِحَ حَتَّى نَزَلَتْ غَيْرُ أُولِي الضَّرَرِ (النساء:95)

حضرت براء رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ جب یہ آیت اتری: {لاَ یَسْتَوِی الْقٰعِدُوْنَ مِنَ الْمُؤْمِنِیْن} '' (جہاد سے پیچھے) بیٹھ رہنے والے مومن (اور مجاہدین) برابر نہیں ہوسکتے۔'' تو حضرت ابن ام کلثوم رضی اللہ عنہ جو کہ ایک نابینا شخص تھے' حاضر ہوئے اور عرض کیا: اے اللہ کے رسول! میرے بارے میں کیا حکم ہے؟ جبکہ میں تو نابینا ہوں (جہاد نہیں کرسکتا) وہ پوچھتے رہے حتیٰ کہ یہ الفاظ اترے: {غَیْرُ اُولِی الضَّرَرِ} ''بشرطیکہ وہ معذور نہ ہوں۔''

حجم الخط:
شارك الصفحة
فيسبوك واتساب تويتر تليجرام انستجرام
. . .
فضلًا انتظر تحميل الصوت