کتاب: کون سی چیزیں غسل واجب کرتی ہیں اور کون سی نہیں؟
314 أَخْبَرَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عُبَيْدِ بْنِ مُحَمَّدٍ قَالَ حَدَّثَنَا أَبُو الْأَحْوَصِ عَنْ أَبِي إِسْحَقَ عَنْ نَاجِيَةَ بْنِ خُفَافٍ عَنْ عَمَّارِ بْنِ يَاسِرٍ قَالَ أَجْنَبْتُ وَأَنَا فِي الْإِبِلِ فَلَمْ أَجِدْ مَاءً فَتَمَعَّكْتُ فِي التُّرَابِ تَمَعُّكَ الدَّابَّةِ فَأَتَيْتُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَأَخْبَرْتُهُ بِذَلِكَ فَقَالَ إِنَّمَا كَانَ يَجْزِيكَ مِنْ ذَلِكَ التَّيَمُّمُ
حضرت عمار بن یاسر رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ ایک دفعہ میں اونٹوں میں تھا کہ جنبی ہوگیا۔ مجھے پانی نہ ملا تو مٹی میں اچھی طرح لوٹ پوٹ ہوا جیسے جانور کرتا ہے، پھر میں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس آیا تو آپ کو یہ بات بتائی۔ آپ نے فرمایا: ''تجھے اس (جنابت) سے تیمم کافی تھا۔''