فهرس الكتاب

الصفحة 3197 من 5761

کتاب: جہاد سے متعلق احکام و مسائل

جو شخص کسی غازی کی بیوی سے خیانت کا ارتکاب کرے

3197 أَخْبَرَنَا أَحْمَدُ بْنُ يَحْيَى قَالَ حَدَّثَنَا إِسْحَقُ بْنُ مَنْصُورٍ قَالَ حَدَّثَنَا دَاوُدُ يَعْنِي الطَّائِيَّ عَنْ عَبْدِ الْمَلِكِ بْنِ عُمَيْرٍ عَنْ جَبْرٍ أَنَّهُ دَخَلَ مَعَ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ عَلَى مَيِّتٍ فَبَكَى النِّسَاءُ فَقَالَ جَبْرٌ أَتَبْكِينَ مَا دَامَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ جَالِسًا قَالَ دَعْهُنَّ يَبْكِينَ مَا دَامَ بَيْنَهُنَّ فَإِذَا وَجَبَ فَلَا تَبْكِيَنَّ بَاكِيَةٌ

حضرت جبر (حقیقتًا جابر بن عتیک) رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ میں رسول اللہﷺ کے ساتھ ایک قریب المرگ شخص کے ہاں گیا۔ عورتیں رونے لگیں۔ میں نے کہا تم روتی ہو جب کہ رسول اللہﷺ تشریف فرماہیں؟ آپ نے فرمایا: ''انہیں رونے دے۔ جب تک یہ شخص ان میں زندہ موجو دہے' البتہ جب یہ فوت ہوجائے توکوئی رونے والی نہ روئے۔''

حجم الخط:
شارك الصفحة
. . .
فضلًا انتظر تحميل الصوت