فهرس الكتاب

الصفحة 3200 من 5761

کتاب: نکاح سے متعلق احکام و مسائل

نکاح اور بیویوں کے بارے میں رسول اللہ کی خصوصی حیثیت وشان اور اس چیز کا بیان جو اللہ تعالیٰ نے اپنے نبی کے لیے حلال کی ہے اور دوسرے لوگو ں پر ممنوع قراردی ہے تاکہ آپ عظیم الشان مرتبہ اور فضیلت ظاہر ہو

3200 أَخْبَرَنَا إِسْمَعِيلُ بْنُ مَسْعُودٍ عَنْ يَزِيدَ وَهُوَ ابْنُ زُرَيْعٍ قَالَ حَدَّثَنَا سَعِيدٌ عَنْ قَتَادَةَ أَنَّ أَنَسًا حَدَّثَهُمْ أَنَّ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ كَانَ يَطُوفُ عَلَى نِسَائِهِ فِي اللَّيْلَةِ الْوَاحِدَةِ وَلَهُ يَوْمَئِذٍ تِسْعُ نِسْوَةٍ

حضرت انس رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ نبیﷺ ایک رات میں اپنی سب عورتوں کے پاس گھوم آتے تھے جب کہ ان دنوں آپ کی نو بیویاں تھیں۔

اس بات میں اختلاف ہے کہ رسول اللہﷺ پر بیویوں میں باری مقرر کرنالازم تھا یا نہیں؟ مگر اس بات پر اتفاق ہے کہ آپ باری مقرر فرماتے تھے' لہٰذا ممکن ہے کہ آپ سفر وغیرہ سے واپسی پر باری شروع کرنے سے پہلے ایک رات سب کے لیے مشترکہ رکھتے ہوں یا ایک دفعہ باری مکمل ہونے کے بعد دوسری باری شروع ہونے سے پہلے ایک رات مشترکہ رکھتے ہوں۔ واللہ ا علم۔

حجم الخط:
شارك الصفحة
فيسبوك واتساب تويتر تليجرام انستجرام
. . .
فضلًا انتظر تحميل الصوت