فهرس الكتاب

الصفحة 3216 من 5761

کتاب: نکاح سے متعلق احکام و مسائل

ترک نکاح کی ممانعت کا بیان

3216 أَخْبَرَنَا إِسْحَقُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ قَالَ أَنْبَأَنَا مُعَاذُ بْنُ هِشَامٍ قَالَ حَدَّثَنِي أَبِي عَنْ قَتَادَةَ عَنْ الْحَسَنِ عَنْ سَمُرَةَ بْنِ جُنْدُبٍ عَنْ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَنَّهُ نَهَى عَنْ التَّبَتُّلِ قَالَ أَبُو عَبْد الرَّحْمَنِ قَتَادَةُ أَثْبَتُ وَأَحْفَظُ مِنْ أَشْعَثَ وَحَدِيثُ أَشْعَثَ أَشْبَهُ بِالصَّوَابِ وَاللَّهُ تَعَالَى أَعْلَمُ

حضرت سمرہ بن جندب رضی اللہ عنہ سے منقول ہے کہ رسول اللہﷺ نے ترک نکاح سے منع فرمایا۔

امام ابوعبدالرحمن (نسائی رحمہ اللہ ) بیان کرتے ہیں کہ قتادہ اشعت سے بڑے حافظ اور زیادہ ثقہ ہیں' مگر (یہاں) اشعت کی روایت زیادہ صحیح ہے۔ واللّٰہ تعالیٰ اعلم۔

حضرت قتادہ نے یہ روایت عن الحسن عن سمرۃ بن جندب کی سند سے بیان کی ہے' یعنی اسے سمرہ کی حدیث بنایا ہے۔ لیکن یہ ان کی خطا ہے جو انتہائی ثقہ سے بھی ممکن ہے۔ جبکہ اشعت نے صحی سند بیان کی ہے۔ گویا یہ حدیث مسند عائشہ ہے۔ واللّٰہ تعالیٰ اعلم۔

حجم الخط:
شارك الصفحة
. . .
فضلًا انتظر تحميل الصوت