فهرس الكتاب

الصفحة 3243 من 5761

کتاب: نکاح سے متعلق احکام و مسائل

کسی کے پیغام نکاح پر پیغام نکاح بھیجنے کی ممانعت

3243 أَخْبَرَنِي يُونُسُ بْنُ عَبْدِ الْأَعْلَى قَالَ حَدَّثَنَا ابْنُ وَهْبٍ قَالَ أَخْبَرَنِي يُونُسُ عَنْ ابْنِ شِهَابٍ قَالَ أَخْبَرَنِي سَعِيدُ بْنُ الْمُسَيَّبِ عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ لَا يَخْطُبْ أَحَدُكُمْ عَلَى خِطْبَةِ أَخِيهِ حَتَّى يَنْكِحَ أَوْ يَتْرُكَ

حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ نبیﷺ نے فرمایا: ''تم میں سے کوئی شخص اپنے بھائی کے پیغام نکاح پر اپنا پیغام نہ بھیجے حتیٰ کہ وہ نکاح کرلے یا پیغام چھوڑ دے۔''

''حتیٰ کہ وہ نکاح کرلے'' یعنی دوسرے شخص کو انتظار کرنا چاہیے' دیکھے کہ اونٹ کس کروٹ بیٹھتا ہے۔ اگر ان کی بات چیت کامیاب ہوجائے اور نکاح ہوجائے تو بہت اچھی بات ہے اور اگر بات طے نہ ہوسکے تو پھر دوسرا شخص بھی پیغام بھیج سکتا ہے

حجم الخط:
شارك الصفحة
فيسبوك واتساب تويتر تليجرام انستجرام
. . .
فضلًا انتظر تحميل الصوت