3293 أَخْبَرَنَا قُتَيْبَةُ قَالَ حَدَّثَنَا اللَّيْثُ عَنْ يَزِيدَ بْنِ أَبِي حَبِيبٍ عَنْ عِرَاكِ بْنِ مَالِكٍ عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ نَهَى عَنْ أَرْبَعِ نِسْوَةٍ يُجْمَعُ بَيْنَهُنَّ الْمَرْأَةِ وَعَمَّتِهَا وَالْمَرْأَةِ وَخَالَتِهَا
حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ رسول اللہﷺ نے چار عورتوں سے بیک وقت نکاح کرنے سے منع فرمایا: عورت اور اس کی پھوپھی۔ اسی طرح کوئی عورت اور اس کی خالہ۔
''چارعورتیں'' ظاہر الفاظ سے غلط فہمی ہوسکتی ہے کیونکہ نکاح دو سے بھی بیک وقت حرام ہے جیسا کہ پیچھے تفصیل گزری' مگر چونکہ ا سکی دوصورتیں ہیں' اس لیے جمع کرکے چار کہہ دیا۔