فهرس الكتاب

الصفحة 3320 من 5761

کتاب: نکاح سے متعلق احکام و مسائل

عورت کے دودھ میں خاوند کا بھی دخل ہے

3320 أَخْبَرَنَا الرَّبِيعُ بْنُ سُلَيْمَانَ بْنِ دَاوُدَ قَالَ حَدَّثَنَا أَبُو الْأَسْوَدِ وَإِسْحَقُ بْنُ بَكْرٍ قَالَا حَدَّثَنَا بَكْرُ بْنُ مُضَرَ عَنْ جَعْفَرِ بْنِ رَبِيعَةَ عَنْ عِرَاكِ بْنِ مَالِكٍ عَنْ عُرْوَةَ عَنْ عَائِشَةَ قَالَتْ جَاءَ أَفْلَحُ أَخُو أَبِي الْقُعَيْسِ يَسْتَأْذِنُ فَقُلْتُ لَا آذَنُ لَهُ حَتَّى أَسْتَأْذِنَ نَبِيَّ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَلَمَّا جَاءَ نَبِيُّ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قُلْتُ لَهُ جَاءَ أَفْلَحُ أَخُو أَبِي الْقُعَيْسِ يَسْتَأْذِنُ فَأَبَيْتُ أَنْ آذَنَ لَهُ فَقَالَ ائْذَنِي لَهُ فَإِنَّهُ عَمُّكِ قُلْتُ إِنَّمَا أَرْضَعَتْنِي امْرَأَةُ أَبِي الْقُعَيْسِ وَلَمْ يُرْضِعْنِي الرَّجُلُ قَالَ ائْذَنِي لَهُ فَإِنَّهُ عَمُّكِ

حضرت عائشہؓ سے منقول ہے کہ میرے رضاعی باپ ابوالعقیس کے بھائی افلح آئے اور اندر آنے کی اجازت طلب کی۔ میں نے کہا: میں انہیں اجازت نہیں دوں گی حتیٰ کہ میں اللہ کے نبیﷺ سے پوچھ لوں۔ جب نبیﷺ تشریف لائے تو میں نے آپ سے کہا: ابوالعقیس کے بھائی افلح آئے تھے۔ اندر آنے کی اجازت طلب کرتے تھے۔ میں نے انہیں اجازت دینے سے انکار کردیا۔ آپ نے فرمایا: ''انہیں اجاز ت دے دیا کرو کیونکہ وہ تمہارے چچا ہیں۔''

ایک ہی حدیث کو کئی سندوں میں بیان کرنے کئی فائدے ہیں۔ سند کے اختلافات واضح ہوجاتے ہیں۔ راویوں کو لگنے والی غلطیوں کا علم ہوجاتا ہے۔ واقعے کی تفصیلات مکمل طور پر معلوم ہوجاتی ہیں وغیرہ۔

حجم الخط:
شارك الصفحة
فيسبوك واتساب تويتر تليجرام انستجرام
. . .
فضلًا انتظر تحميل الصوت