فهرس الكتاب

الصفحة 3334 من 5761

کتاب: نکاح سے متعلق احکام و مسائل

آباء کی منکوحہ عورتوں سے نکاح

3334 أَخْبَرَنَا عَمْرُو بْنُ مَنْصُورٍ قَالَ حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ جَعْفَرٍ قَالَ حَدَّثَنَا عُبَيْدُ اللَّهِ بْنُ عَمْرٍو عَنْ زَيْدٍ عَنْ عَدِيِّ بْنِ ثَابِتٍ عَنْ يَزِيدَ بْنِ الْبَرَاءِ عَنْ أَبِيهِ قَالَ أَصَبْتُ عَمِّي وَمَعَهُ رَايَةٌ فَقُلْتُ أَيْنَ تُرِيدُ فَقَالَ بَعَثَنِي رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ إِلَى رَجُلٍ نَكَحَ امْرَأَةَ أَبِيهِ فَأَمَرَنِي أَنْ أَضْرِبَ عُنُقَهُ وَآخُذَ مَالَهُ

حضرت براء ؓ سے مروی ہے کہ میں اپنے چچا کو ملا تو ان کے پاس ایک جھنڈا تھا۔ میں نے کہا: کہاں کا ارادہ ہے؟ انہوں نے مجھے فرمایا: مجھے رسول اللہﷺ نے ایک آدمی کی طرف بھیجا ہے جس نے اپنے والد کی وفات کے بعد اس کی منکوحہ بیوی سے نکاح کرلیا تھا' کہ میں اس کی گردن اتاردوں' یا اس کا مال چھین لوں

(۱) ''چچا سابقہ روایت میں ''ماموں'' کہا گیا ہے ایک رشتہ رضاعی ہو' دوسرا نسبی۔ اس دور میں رضاعی رشتے عام تھے کیونکہ دیگر عورتوں سے رضاعت کا بہت رواج تھا۔ (۲) ''جھنڈا'' یعنی رسول اللہﷺ نے ایک آدمی کی طرف بھیجا ہے۔ (۳) ''اس کا مال چھین لوں'' گویا باپ کی منکوحہ سے نکاح ارتداد کے جرم کے برابر ہے' اس لیے اس کا مال بیت المال میں جمع ہوگا۔ جس طرح مرتد قتل کیا جاتا ہے اور ا س کا مال اس کے ورثاء کو دینے کی بجائے بیت المال میں جمع ہوتا ہے۔ ] لاَیَرِثُ الْمُسْلِمُ الْکَافِرَ' وَلاَ الْکَافِرُ الْمُسْلِمَ[ مسلمان کافر کا وارث ہے نہ کافرمسلمان کا۔'' (صحیح البخاری' الفرائض' حدیث: ۶۷۶۴' وصحیح مسلم' الفرائض' حدیث: ۱۶۱۴) (۴) شریعت مطہرہ نے ہر ایک کے حقوق کی کاحقہ حفاظت کی ہے۔ (۵) معلوم ہوتا ہے کہ ضبط مال کے ساتھ یا مالی جرمانے کے ساتھ بھی سزا دی جاسکتی ہے۔ (۶) حاکم وقت سنگین جرم کی بنا پر تعذیرًا قتل کی سزا دے سکتا ہے۔

حجم الخط:
شارك الصفحة
فيسبوك واتساب تويتر تليجرام انستجرام
. . .
فضلًا انتظر تحميل الصوت