3347 أَخْبَرَنَا هَنَّادُ بْنُ السَّرِيِّ عَنْ أَبِي زُبَيْدٍ عَبْثَرُ بْنُ الْقَاسِمِ عَنْ مُطَرِّفٍ عَنْ عَامِرٍ عَنْ أَبِي بُرْدَةَ عَنْ أَبِي مُوسَى قَالَ قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ مَنْ أَعْتَقَ جَارِيَتَهُ ثُمَّ تَزَوَّجَهَا فَلَهُ أَجْرَانِ
حضرت ابوموسیٰ رضی اللہ عنہ سے منقول ہے کہ رسول اللہﷺ نے فرمایا: ''جو شخص اپنی لونڈی کو آزاد کرکے اس سے نکاح کرے' اسے دہرا ثواب ملے گا۔''
کیونکہ آزادی کے بعد نکاح کرنا بھی احسان پر احسان ہے' نیز یہ صدقئہ زوجین'' بھی ہے۔