3368 أَخْبَرَنَا مُحَمَّدُ بْنُ سَلَمَةَ وَالْحَارِثُ بْنُ مِسْكِينٍ قِرَاءَةً عَلَيْهِ وَأَنَا أَسْمَعُ وَاللَّفْظُ لَهُ قَالَ أَنْبَأَنَا ابْنُ الْقَاسِمِ عَنْ مَالِكٍ عَنْ ابْنِ شِهَابٍ عَنْ عَبْدِ اللَّهِ وَالْحَسَنِ ابْنَيْ مُحَمَّدِ بْنِ عَلِيٍّ عَنْ أَبِيهِمَا عَنْ عَلِيِّ بْنِ أَبِي طَالِبٍ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ نَهَى عَنْ مُتْعَةِ النِّسَاءِ يَوْمَ خَيْبَرَ وَعَنْ لُحُومِ الْحُمُرِ الْإِنْسِيَّةِ
حضرت علی رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہﷺ نے غزوئہ خیبر کے دن عورتوں کے ساتھ نکاح متعہ اور اجنسان کے پاس رہنے والے گدھوں کا گوشت کھانے سے منع فرمایا ہے۔
فائدہ: گھریلوں گدھوں سے مراد بھی وہ گدھے ہیں جو انسان اپنی ضروریات کے لیے رکھتے ہیں' لہٰذا دونوں الفاظ ہم معنی ہیں۔ گدھوں کے بارے میں بھی درست بات یہی ہے کہ وہ بھی ابدی حرام ہیں۔ جمہور اہل علم کا یہی مسلک ہے