کتاب: عورتوں کے ساتھ حسن سلوک کا بیان
بیویوں سے محبت کرنے کا بیان
3392 أَخْبَرَنَا عَلِيُّ بْنُ مُسْلِمٍ الطُّوسِيُّ قَالَ حَدَّثَنَا سَيَّارٌ قَالَ حَدَّثَنَا جَعْفَرٌ قَالَ حَدَّثَنَا ثَابِتٌ عَنْ أَنَسٍ قَالَ قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ حُبِّبَ إِلَيَّ النِّسَاءُ وَالطِّيبُ وَجُعِلَتْ قُرَّةُ عَيْنِي فِي الصَّلَاةِ
حضرت انس رضی اللہ عنہ سے منقول ہے کہ رسول اللہﷺ نے فرمایا: '' (دنیوی چیزوں میں) مجھے بیوی اور خوشبو بہت پسند ہیں لیکن میری آنکھوں کی ٹھنڈک نماز میں مضمر ہے۔''
آنکھوں کی ٹھنڈک ایک محاورہ ہے جس سے مراد حقیقی اور قلبی سرور اور خوشی ہے۔