فهرس الكتاب

الصفحة 3417 من 5761

کتاب: عورتوں کے ساتھ حسن سلوک کا بیان

رشک اور جلن کا بیان

3417 أَخْبَرَنَا عَلِيُّ بْنُ حُجْرٍ قَالَ أَنْبَأَنَا شَرِيكٌ عَنْ عَاصِمٍ عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عَامِرِ بْنِ رَبِيعَةَ عَنْ عَائِشَةَ قَالَتْ فَقَدْتُهُ مِنْ اللَّيْلِ وَسَاقَ الْحَدِيثَ

حضرت عائشہؓ فرماتی ہیں کہ میں نے ایک رات آپﷺ کو موجود نہ پایا۔ (پھر راوی نے پوری حدیث بیان کی۔)

(۱) یہ دو حدیثیں (۱۶۔۳۴۱۵) فصاحت وبلاغت کا شہ پارہیں جو حضرت عائشہؓ کی امتیازی خصوصیت ہے۔ حضرت عائشہ کی روایات جس قدر طویل ہوں گی' ان میں فصاحت وبلاغت اسی حساب سے عروج کو پہنچتی جائے گی۔ ایک ادیب شخص حضرت عائشہؓ کی روایات کو عبارت سے بخوبی پہچان سکتا ہے۔رَضِیَ اللّٰہُ عَنْہَا (۲) غیرت سے متعلق روایات تمام کی تمام حضرت عائشہؓ سے متعلق ہیں کیونکہ انہیںنبی اکرمﷺ سے شدید محبت تھی' جیسے آپ کو ان سے تھی۔ ایسی صورت میں غیرت لازمی چیز ہے جو معمولی معمولی باتوں پر بھی ہوتی ہے۔ محبت والے بخوبی اس کو سمجھتے ہیں۔

حجم الخط:
شارك الصفحة
فيسبوك واتساب تويتر تليجرام انستجرام
. . .
فضلًا انتظر تحميل الصوت