فهرس الكتاب

الصفحة 3419 من 5761

کتاب: طلاق سے متعلق احکام و مسائل

اس عدت میں طلاق دینے کا وقت جو اللہ تعالیٰ نے عورتوں کو طلاق دینے کے لیے مقرر فرمائی ہے۔

3419 أَخْبَرَنَا مُحَمَّدُ بْنُ سَلَمَةَ قَالَ أَنْبَأَنَا ابْنُ الْقَاسِمِ عَنْ مَالِكٍ عَنْ نَافِعٍ عَنْ ابْنِ عُمَرَ أَنَّهُ طَلَّقَ امْرَأَتَهُ وَهِيَ حَائِضٌ فِي عَهْدِ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَسَأَلَ عُمَرُ بْنُ الْخَطَّابِ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ عَنْ ذَلِكَ فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ مُرْهُ فَلْيُرَاجِعْهَا ثُمَّ لِيُمْسِكْهَا حَتَّى تَطْهُرَ ثُمَّ تَحِيضَ ثُمَّ تَطْهُرَ ثُمَّ إِنْ شَاءَ أَمْسَكَ بَعْدُ وَإِنْ شَاءَ طَلَّقَ قَبْلَ أَنْ يَمَسَّ فَتِلْكَ الْعِدَّةُ الَّتِي أَمَرَ اللَّهُ عَزَّ وَجَلَّ أَنْ تُطَلَّقَ لَهَا النِّسَاءُ

حضرت ابن عمر رضی اللہ عنہ سے منقول ہے کہ انہوں نے رسول اللہﷺ کے زمانے میں اپنی بیوی کو حیض کی حالت میں طلاق دے دی تھی۔ حضرت عمر بن خطاب رضی اللہ عنہ نے اس بارے میں رسول اللہﷺ سے پوچھا تو رسول اللہﷺ نے فرمایا: ''اسے کہو کہ اس سے رجوع کرے' پھر اسے اپنے پاس رکھے حتیٰ کہ وہ پاک ہو' پھر اسے حیض آئے' پھر وہ پاک ہو۔ اب اس کے بعد اگر وہ چاہے تو اسے رکھے اور چاہے تو جماع سے پہلے طلاق دے دے۔ یہ صحیح وقت ہے جو اللہ تعالیٰ نے عورتوں کو طلاق دینے کے لیے مقرر فرمایا ہے۔''

حجم الخط:
شارك الصفحة
فيسبوك واتساب تويتر تليجرام انستجرام
. . .
فضلًا انتظر تحميل الصوت