اس عدت میں طلاق دینے کا وقت جو اللہ تعالیٰ نے عورتوں کو طلاق دینے کے لیے مقرر فرمائی ہے۔
3422 أَخْبَرَنَا مُحَمَّدُ بْنُ بَشَّارٍ قَالَ حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ جَعْفَرٍ قَالَ حَدَّثَنَا شُعْبَةُ عَنْ الْحَكَمِ قَالَ سَمِعْتُ مُجَاهِدًا يُحَدِّثُهُ عَنْ ابْنِ عَبَّاسٍ فِي قَوْلِهِ عَزَّ وَجَلَّ يَا أَيُّهَا النَّبِيُّ إِذَا طَلَّقْتُمْ النِّسَاءَ فَطَلِّقُوهُنَّ لِعِدَّتِهِنَّ قَالَ ابْنُ عَبَّاسٍ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ قُبُلِ عِدَّتِهِنَّ
حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہ سے منقول ہے کہ اللہ تعالیٰ کا فرمان: {یٰآَیُّھَاالنَّبِیُّ اِذَا طَلَّقْتُمْ النِّسَائَ فَطَلَّقْتُمُوْھُنَّ لِعِدَّتِھِنَّ…} میں {لِعِدَّتِھِنَّ…} سے مراد قُبُلِ عِدَّتِھِنَّ ہے' یعنی عدت کے آغاز میں (طلاق دو) ۔
حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہ کا مطلب یہ ہے کہ طلاق عدت سے پہلے ہونی چاہیے' یعنی طہر میں کیونکہ عدت کا آغاز حیض سے ہوتا ہے۔ اگر طلاق حیض میں ہوئی تو وہ عدت کے دوران میںہوگی جو درست نہیں۔