فهرس الكتاب
3437 أَخْبَرَنِي عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عَبْدِ الْحَكَمِ قَالَ حَدَّثَنَا شُعَيْبُ بْنُ اللَّيْثِ عَنْ أَبِيهِ قَالَ حَدَّثَنِي أَيُّوبُ بْنُ مُوسَى عَنْ ابْنِ شِهَابٍ عَنْ عُرْوَةَ عَنْ عَائِشَةَ قَالَتْ جَاءَتْ امْرَأَةُ رِفَاعَةَ الْقُرَظِيِّ إِلَى رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَقَالَتْ يَا رَسُولَ اللَّهِ إِنِّي نَكَحْتُ عَبْدَ الرَّحْمَنِ بْنَ الزَّبِيرِ وَاللَّهِ مَا مَعَهُ إِلَّا مِثْلُ هَذِهِ الْهُدْبَةِ فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ لَعَلَّكِ تُرِيدِينَ أَنْ تَرْجِعِي إِلَى رِفَاعَةَ لَا حَتَّى يَذُوقَ عُسَيْلَتَكِ وَتَذُوقِي عُسَيْلَتَهُ
حضرت عائشہؓ فرماتی ہیں کہ حضرت رفاعہ قرظی رضی اللہ عنہ کی (سابقہ) بیوی رسول اللہﷺ کے پاس آئی اور کہا: اے اللہ کے رسول! میں نے (رفاعہ کے تین طلاقیں دینے کے بعد) عبدالرحمن بن زبیر سے نکاح کیا ہے۔ اللہ کی قسم! اس کے پاس تو صرف کپڑے کے ان بنے اس کنارے کی طرح ہے۔ رسول اللہﷺ نے فرمایا: ''شاید تو دوبارہ رفاعہ کے نکاح میں جانا چاہتی ہے؟ ہرگز نہیں (جاسکتی) حتی کہ وہ تجھ سے لذت جماع حاصل کرے اور تو اس سے۔''
تفصیل کے لیے دیکھیے ح نمبر 3285۔