:۷۰۔ جس عورت کو طلاق بائن ہوچکی ہو' وہ دوران عدت اپنے گھر سے کسی دوسری جگہ جاسکتی ہے
3577 أَخْبَرَنَا مُحَمَّدُ بْنُ الْمُثَنَّى قَالَ حَدَّثَنَا حَفْصٌ قَالَ حَدَّثَنَا هِشَامٌ عَنْ أَبِيهِ عَنْ فَاطِمَةَ قَالَتْ قُلْتُ يَا رَسُولَ اللَّهِ زَوْجِي طَلَّقَنِي ثَلَاثًا وَأَخَافُ أَنْ يُقْتَحَمَ عَلَيَّ فَأَمَرَهَا فَتَحَوَّلَتْ
حضرت فاطمہ بنت قیسؓ سے منقول ہے' کہتی ہیں کہ میں نے کہا: اے اللہ کے رسول! میرے خاوند نے مجھے تین طلاقیں دے دی ہیں (یعنی الگ الگ) مجھے خطرہ ہے کہ کوئی چور چکا دیوار نہ پھلانگ آئے' لہٰذا آپ نے مجھے اجازت دے دی اور میں خاوند کے گھر سے منتقل ہوگئی۔
خاوند کا گھر آبادی سے دور تھا۔ خاوند گھر پر نہیں تھا۔ عورت جوان تھی۔ گویا کئی خطرات تھے۔