فهرس الكتاب

الصفحة 3710 من 5761

کتاب: عطیہ سے متعلق احکام و مسائل

عطیہ کرنے کے بارے میں حضرت نعمان بن بشیرؓ کی روایت کے ناقلین کے لفظی اختلاف کا بیان

3710 أَخْبَرَنَا مُحَمَّدُ بْنُ الْمُثَنَّى عَنْ عَبْدِ الْوَهَّابِ قَالَ حَدَّثَنَا دَاوُدُ عَنْ عَامِرٍ عَنْ النُّعْمَانِ أَنَّ أَبَاهُ أَتَى بِهِ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يُشْهِدُ عَلَى نُحْلٍ نَحَلَهُ إِيَّاهُ فَقَالَ أَكُلَّ وَلَدِكَ نَحَلْتَ مِثْلَ مَا نَحَلْتَهُ قَالَ لَا قَالَ فَلَا أَشْهَدُ عَلَى شَيْءٍ أَلَيْسَ يَسُرُّكَ أَنْ يَكُونُوا إِلَيْكَ فِي الْبِرِّ سَوَاءً قَالَ بَلَى قَالَ فَلَا إِذًا

حضرت نعمان رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ ان کے والد انہیں نبی اکرمﷺ کے پاس لے گئے۔ ان کا مقصد تھا کہ آپ کو اس کا عطیہ پر گواہ بنانا تھا جو انہوں نے اسے دیاتھا۔ آپ نے فرمایا: ''کیا تو نے اپنے سب بچوں کو اس جیسا تحفہ دیا ہے؟'' انہوں نے کہا: نہیں۔ آپ نے فرمایا: 'میں ایسی کسی چیز پر گواہ نہیں بن سکتا۔ کیا تجھے یہ بات پسند نہیں کہ وہ سب تجھ سے حسن سلوک میں برابر ہوں؟'' انہوں نے کہا: ضرور۔ آپ نے فرمایا: ''تو پھر صرف ایک کو تحفہ نہ دے۔''

حجم الخط:
شارك الصفحة
. . .
فضلًا انتظر تحميل الصوت