فهرس الكتاب

الصفحة 3722 من 5761

کتاب: ہبہ سے متعلق احکام و مسائل

باپ کا اپنے بیٹے کو عطیہ دے کر واپس لینے کا بیان اور اس مسئلے میں ناقلین حدیث کے اختلاف کا ذکر

3722 أَخْبَرَنَا مُحَمَّدُ بْنُ حَاتِمٍ قَالَ حَدَّثَنَا حِبَّانُ قَالَ أَنْبَأَنَا عَبْدُ اللَّهِ عَنْ إِبْرَاهِيمَ بْنِ نَافِعٍ عَنْ الْحَسَنِ بْنِ مُسْلِمٍ عَنْ طَاوُسٍ قَالَ قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ لَا يَحِلُّ لِأَحَدٍ أَنْ يَهَبَ هِبَةً ثُمَّ يَرْجِعَ فِيهَا إِلَّا مِنْ وَلَدِهِ قَالَ طَاوُسٌ كُنْتُ أَسْمَعُ وَأَنَا صَغِيرٌ عَائِدٌ فِي قَيْئِهِ فَلَمْ نَدْرِ أَنَّهُ ضَرَبَ لَهُ مَثَلًا قَالَ فَمَنْ فَعَلَ ذَلِكَ فَمَثَلُهُ كَمَثَلِ الْكَلْبِ يَأْكُلُ ثُمَّ يَقِيءُ ثُمَّ يَعُودُ فِي قَيْئِهِ

حضرت طاوس سے روایت ہے کہ رسول اللہﷺ نے فرمایا: ''کسی کے لیے جائز نہیں کہ کوئی چیز ہبہ کرے' پھر اسے واپس لے۔ مگر باپ اپنی اولاد سے واپس لے سکتا ہے۔'' حضرت طاوس نے کہا: جب میں بچہ تھا تو میں سنا کرتا تھا کہ ''قے چاٹنے والا'' لیکن اس وقت مجھے یہ علم نہیں تھا کہ رسول اللہﷺ نے یہ ایسے شخص کی مثال بیان کی ہے اور فرمایا: ''جوشخص ایسے کرے' اس کی مثال کتے کی طرح ہے جو کھاتا ہے' پھر قے کرتا ہے' پھر اپنی قے چاٹتا ہے۔''

حجم الخط:
شارك الصفحة
فيسبوك واتساب تويتر تليجرام انستجرام
. . .
فضلًا انتظر تحميل الصوت