فهرس الكتاب

الصفحة 3791 من 5761

کتاب: عمریٰ سے متعلق احکام و مسائل

کیا عورت اپنے خاوند کی اجازت کے بغیر عطیہ دے سکتی ہے

3791 أَخْبَرَنَا إِسْحَقُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ قَالَ حَدَّثَنَا وَكِيعٌ قَالَ حَدَّثَنَا شُعْبَةُ عَنْ قَتَادَةَ عَنْ أَنَسٍ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أُتِيَ بِلَحْمٍ فَقَالَ مَا هَذَا فَقِيلَ تُصُدِّقَ بِهِ عَلَى بَرِيرَةَ فَقَالَ هُوَ لَهَا صَدَقَةٌ وَلَنَا هَدِيَّةٌ

حضرت انس رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہﷺ کے پاس گوشت لایا گیا۔ آپ نے پوچھا: ''یہ کیسا ہے؟'' عرض کی گئی کہ یہ گوشت بریرہ پر صدقہ کیا گیا تھا (اور اس نے اس میں سے کچھ نہیں بھیجا ہے) ۔ آپ نے فرمایا: ''یہ اس کے لیے صدقہ تھا' ہمارے لیے تحفہ اور ہدیہ ہے۔''

اس حدیث کا مقصد یہ ہے کہ صدقے کے مال سے کوئی غریب شخص ہدیہ بھیج سکتاہے۔ اور اسے ہر شخص قبول کرسکتا ہے' امیر ہو یا غریب کیونکہ اب اس کی حیثیت تحفے کی ہے' صدقے کی نہیں۔ گویا جو چیز بذات خود حرام نہ ہو تو دینے والے اور لینے والے کی نیت اور حیثیت کے لحاظ سے اس کی حیثیت بدلتی رہتی ہے۔ اس مسئلے کی تفصیل پیچھے گزرچکی ہے۔ دیکھیے' حدیث: ۳۴۷۷۔

حجم الخط:
شارك الصفحة
فيسبوك واتساب تويتر تليجرام انستجرام
. . .
فضلًا انتظر تحميل الصوت