فهرس الكتاب

الصفحة 3802 من 5761

کتاب: قسم اور نذر سے متعلق احکام و مسائل

ماؤں کی قسم کھانا (بھی ناجائز ہے)

3802 أَخْبَرَنِي مَحْمُودُ بْنُ خَالِدٍ قَالَ حَدَّثَنَا الْوَلِيدُ قَالَ حَدَّثَنَا أَبُو عَمْرٍو عَنْ يَحْيَى أَنَّهُ حَدَّثَهُ قَالَ حَدَّثَنِي أَبُو قِلَابَةَ قَالَ حَدَّثَنِي ثَابِتُ بْنُ الضَّحَّاكِ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ مَنْ حَلَفَ بِمِلَّةٍ سِوَى الْإِسْلَامِ كَاذِبًا فَهُوَ كَمَا قَالَ وَمَنْ قَتَلَ نَفْسَهُ بِشَيْءٍ عُذِّبَ بِهِ فِي الْآخِرَةِ

حضرت ثابت بن صحاک رضی اللہ عنہ کا بیان ہے کہ رسول اللہﷺ نے فرمایا: ''جس شخص نے جھوٹا ہونے کے باوجود کسی اور دین کی قسم کھائی تو وہ اسی طرح ہے جس طرح اس نے کہا۔ اور جو شخص اپنے آپ کو کسی چیز سے قتل کرڈالے' اسے آخرت میں اسی چیز کے ساتھ عذاب دیا جائے گا۔''

انسان کا نفس اس کی ملکیت ن ہیں بلکہ یہ اللہ تعالیٰ کی ملکیت ہے۔ اس میں ایسا تصرف جائز نہیں جو اللہ تعالیٰ کی مشیت کے خلاف ہو جیسا کہ اپنے آپ کو قتل کرنا یا بھوکا پیاسا رکھنا وغیرہ۔

حجم الخط:
شارك الصفحة
فيسبوك واتساب تويتر تليجرام انستجرام
. . .
فضلًا انتظر تحميل الصوت