فهرس الكتاب

الصفحة 3844 من 5761

کتاب: قسم اور نذر سے متعلق احکام و مسائل

غیر مملوکہ چیز میں نذر ماننا(غیر معتبر ہے)

3844 أَخْبَرَنَا إِسْحَقُ بْنُ مَنْصُورٍ قَالَ حَدَّثَنَا أَبُو الْمُغِيرَةِ قَالَ حَدَّثَنَا الْأَوْزَاعِيُّ قَالَ حَدَّثَنِي يَحْيَى عَنْ أَبِي قِلَابَةَ عَنْ ثَابِتِ بْنِ الضَّحَّاكِ قَالَ قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ مَنْ حَلَفَ بِمِلَّةٍ سِوَى مِلَّةِ الْإِسْلَامِ كَاذِبًا فَهُوَ كَمَا قَالَ وَمَنْ قَتَلَ نَفْسَهُ بِشَيْءٍ فِي الدُّنْيَا عُذِّبَ بِهِ يَوْمَ الْقِيَامَةِ وَلَيْسَ عَلَى رَجُلٍ نَذْرٌ فِيمَا لَا يَمْلِكُ

حضرت ثاقب بن ضحاک رضی اللہ عنہ سے راویت ہے کہ رسول اللہﷺ نے فرمایا: ''جو شخص دین اسلام کے علاوہ کسی اور دین کی قسم کھائے اور ہو بھی جھوٹا تو وہ اسی طرح ہوگا جس طرح اس نے (اپنے آپ کو) کہا۔ اور جو شخص دنیا میں کسی چیز سے خود کشی کرے' قیامت کے دن اسے اسی چیز کے ساتھ عذان دیا جائے گا۔ اور کسی شخص کے لیے اس نذر کو پورا کرنا جائزنہیں جو ا س نے اپنی غیر مملوکہ چیز کے بارے میں مانی ہو۔''

تفصیل کے لیے ح نمبر 3801 دیکھیں۔

حجم الخط:
شارك الصفحة
فيسبوك واتساب تويتر تليجرام انستجرام
. . .
فضلًا انتظر تحميل الصوت