ناحق خون بہانا حرام ہے
3973 أَخْبَرَنَا مُحَمَّدُ بْنُ الْمُثَنَّى قَالَ: حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ الْأَنْصَارِيُّ قَالَ: أَنْبَأَنَا حُمَيْدٌ قَالَ: سَأَلَ مَيْمُونُ بْنُ سِيَاهٍ، أَنَسَ بْنَ مَالِكٍ قَالَ: يَا أَبَا حَمْزَةَ، مَا يُحَرِّمُ دَمَ الْمُسْلِمِ وَمَالَهُ؟ فَقَالَ: «مَنْ شَهِدَ أَنْ لَا إِلَهَ إِلَّا اللَّهُ، وَأَنَّ مُحَمَّدًا رَسُولُ اللَّهِ، وَاسْتَقْبَلَ قِبْلَتَنَا، وَصَلَّى صَلَاتَنَا، وَأَكَلَ ذَبِيحَتَنَا فَهُوَ مُسْلِمٌ لَهُ مَا لِلْمُسْلِمِينَ وَعَلَيْهِ مَا عَلَى الْمُسْلِمِينَ»
حضرت میمون بن سیاہ نے حضرت انس بن مالک رضی اللہ تعالٰی عنہ سے پوچھا: ابو حمزہ! مسلمان کی جان و مال کو کون سی چیز قابل احترام بناتی ہے؟ آپ نے فرمایا: جو شخص گواہی دے کہ اللہ تعالیٰ کے سوا کوئی معبود نہیں اور محمدﷺ اللہ کے رسول ہیں، ہمارے قبلے کی طرف منہ کرے، ہماری طرح نماز پڑھے اور ہمارا ذبح شدہ جانور کھائے، وہ مسلمان ہے۔ اس کو مسلمانوں والے تمام حقوق حاصل ہوں گے اور اس پر مسلمانوں والے تمام فرائض لاگو ہوں گے۔
کسی شخص کے مسلمان ہونے کی علامت میں سے ایک علامت یہ بھی ہے کہ وہ مسلمانوں کا ذبیحہ کھاتا ہو کیونکہ اہل کتاب اور دوسرے غیر مسلم مسلمانوں کا ذبیحہ کھانے کو ناپسند کرتے ہیں۔