فهرس الكتاب

الصفحة 4224 من 5761

کتاب: عقیقہ سے متعلق احکام و مسائل

لڑکی کی طرف سے کتنے جانور ذبح کیے جائیں ؟

4224 أَخْبَرَنَا أَحْمَدُ بْنُ حَفْصِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ قَالَ: حَدَّثَنِي أَبِي قَالَ: حَدَّثَنِي إِبْرَاهِيمُ هُوَ ابْنُ طَهْمَانَ، عَنْ الْحَجَّاجِ بْنِ الْحَجَّاجِ، عَنْ قَتَادَةَ، عَنْ عِكْرِمَةَ، عَنْ ابْنِ عَبَّاسٍ قَالَ: «عَقَّ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ عَنِ الْحَسَنِ وَالْحُسَيْنِ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُمَا بِكَبْشَيْنِ كَبْشَيْنِ»

حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہا سے مروی ہے کہ رسول اﷲﷺ نے حضرت حسن اور حضرت حسین رضی اللہ عنہا کی طرف سے دو ددو مینڈھے عقیقے میں ذبح فرمائے۔

روایات میں بکری' بھیڑ اور مینڈھے کا ذکر آیا ہے' لہٰذا عقیقے میں یہی جانور ذبح کرنے چاہئیں۔ گائے اور اونٹ کو عقیقہ میں ذبح کرنا کسی صحیح حدیث سے ثابت نہیں ہے' نیز عقیقے کو قربانی پر قیاس کرنے کی عقیقے سے متعلق احکام ومسائل بھی کوئی وجہ نہیں کیونکہ قربانی سب لوگ معین دنوں میں کرتے ہیں جبکہ عقیقہ ہر گھرا نہ اپنے بچے کی پیدائش سے ساتویں دن کرتا ہے۔ عقیقہ کی وضع ہی قربانی سے مختلف ہے۔ لڑکے کے عقیقے میں عقیقے میں صراحناََ دو بکریاں ذبح کرنے کاذکر ہے، اس لیے عقیقے میں بکرا، بکری بھیڑ اور مینڈھے وغیرہ ذبح کیے جائیں اور گائے ، اونٹ ذبح نہ کیے جائیں۔

حجم الخط:
شارك الصفحة
فيسبوك واتساب تويتر تليجرام انستجرام
. . .
فضلًا انتظر تحميل الصوت