فهرس الكتاب

الصفحة 4249 من 5761

کتاب: فرع اور عتیرہ سے متعلق احکام و مسائل

مردار کا چمڑا

4249 أَخْبَرَنَا الْحُسَيْنُ بْنُ مَنْصُورِ بْنِ جَعْفَرٍ النَّيْسَابُورِيُّ قَالَ: حَدَّثَنَا الْحُسَيْنُ بْنُ مُحَمَّدٍ قَالَ: حَدَّثَنَا شَرِيكٌ، عَنْ الْأَعْمَشِ، عَنْ عُمَارَةَ بْنِ عُمَيْرٍ، عَنْ الْأَسْوَدِ، عَنْ عَائِشَةَ قَالَتْ: سُئِلَ النَّبِيُّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ عَنْ جُلُودِ الْمَيْتَةِ فَقَالَ: «دِبَاغُهَا طَهُورُهَا»

حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا سے مروی ہے کہ نبی اکرم سے مردار کے کچے چمڑے کے بارے میں پوچھا گیا تو آپ نے فرمایا: ''دباغت (رنگنے) سے پاک ہو جاتا ہے۔''

دباغت کسی بھی ایسی چیز سے دی جاسکتی ہے جو چمڑے کی رطوبت کو ختم کر دے اور بدبو کو زائل کردے۔

حجم الخط:
شارك الصفحة
. . .
فضلًا انتظر تحميل الصوت