4255 أَخْبَرَنَا مُحَمَّدُ بْنُ قُدَامَةَ قَالَ: حَدَّثَنَا جَرِيرٌ، عَنْ مَنْصُورٍ، عَنْ الْحَكَمِ، عَنْ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ أَبِي لَيْلَى، عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عُكَيْمٍ قَالَ: كَتَبَ إِلَيْنَا رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: «أَنْ لَا تَسْتَمْتِعُوا مِنَ الْمَيْتَةِ بِإِهَابٍ، وَلَا عَصَبٍ»
حضرت عبداﷲ بن عکیم سے روایت ہے کہ رسول اﷲﷺ نے ہمیں یہ تحریر لکھ کر بھیجی: ''تم مردار کے چمڑے اور پٹھے سے فائدہ نہ اٹھاؤ۔ ''
''لکھ کر'' ظاہر الفاظ سے معلوم ہوتا ہے کہ رسول اﷲﷺ نے خود یہ تحریر لکھی لیکن صحیح نہیں۔ آپ لکھنا لکھا ہوا پڑھنا نہیں جانتے تھے۔ یہ بات قطعی دلائل سے ثابت ہے، لہٰذا اس حدیث مجاز ہے، یعنی تحریر لکھوائی۔