4362 أَخْبَرَنَا قُتَيْبَةُ عَنْ سُفْيَانَ وَهُوَ ابْنُ عُيَيْنَةَ عَنْ أَبِي يَعْفُورَ قَالَ سَأَلْتُ عَبْدَ اللَّهِ بْنَ أَبِي أَوْفَى عَنْ قَتْلِ الْجَرَادِ فَقَالَ غَزَوْتُ مَعَ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ سِتَّ غَزَوَاتٍ نَأْكُلُ الْجَرَادَ
حضرت ابو یعفور نے کہا کہ میں نے حضرت عبداللہ بن ابی اوفی رضی اللہ عنہ سے ٹڈی کو قتل کرنے کے بارے میں پوچھا تو انھوں نے فرمایا: میں چھ جنگوں میں رسول اللہ ﷺ کے ساتھ حاضر ہوا۔ ہم ٹڈیاں کھایا کرتے تھے۔
''چھ جنگوں میں'' سابقہ روایت میں سات جنگوں کا ذکر ہے۔ چھ، سات کے منافی نہیں ہے۔