فهرس الكتاب

الصفحة 4368 من 5761

کتاب: قربانی سے متعلق احکام و مسائل

جو آدمی قربانی کرنا چاہتا ہو'وہ اپنے بال نہ کاٹے

4368 أَخْبَرَنَا عَلِيُّ بْنُ حُجْرٍ قَالَ أَنْبَأَنَا شَرِيكٌ عَنْ عُثْمَانَ الْأَحْلَافِيِّ عَنْ سَعِيدِ بْنِ الْمُسَيَّبِ قَالَ مَنْ أَرَادَ أَنْ يُضَحِّيَ فَدَخَلَتْ أَيَّامُ الْعَشْرِ فَلَا يَأْخُذْ مِنْ شَعْرِهِ وَلَا أَظْفَارِهِ فَذَكَرْتُهُ لِعِكْرِمَةَ فَقَالَ أَلَا يَعْتَزِلُ النِّسَاءَ وَالطِّيبَ

حضرت سعید بن مسیب رحمہ اللہ سے مروی ہے کہ جو آدمی قربانی ذبح کرنے کا ارادہ رکھتا ہو اور ذوالحجہ شروع ہو جائے تو وہ اپنے بال اور ناخن نہ کاٹے۔ میں نے عکرمہ سے اس کا ذکر کیا تو وہ کہنے لگے: کیا وہ عورت اور خوشبو سے بھی الگ نہ رہے؟

حضرت عکرمہ کا مطلب یہ ہے کہ اگر حجامت نہیں بنوانی تو پھر عورت اور خوشبو کا استعمال بھی منع ہونا چاہیے کیونکہ محرم سے مشابہت تو تب ہی مکمل ہوگی۔ شاید انھوں نے اسے حضرت سعید بن مسیب کا اپنا قول سمجھا ہوگا۔ اور ان کو مرفوع روایت نہیں پہنچی ہوگی۔ رسول اللہ ﷺ کے فرمان پر تو اعتراض ہو ہی نہیں سکتا۔ شریعت نے جتنی پابندی مناسب سمجھی، لگا دی، جیسے وضو اور غسل کا فرق ہے۔ جنبی کے لیے غسل مشروع فرما دیا اور محدث (بے وضو) کے لیے وضو۔ اسی طرح محرم کے لیے زیادہ پابندیاں لگا دیں اور صرف قربانی کرنے والے کے لیے کم۔ یہ کون سی قابل اعتراض بات ہے؟

حجم الخط:
شارك الصفحة
فيسبوك واتساب تويتر تليجرام انستجرام
. . .
فضلًا انتظر تحميل الصوت