4381 أَخْبَرَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ الْأَعْلَى قَالَ حَدَّثَنَا خَالِدٌ قَالَ حَدَّثَنَا شُعْبَةُ أَنَّ سَلَمَةَ وَهُوَ ابْنُ كُهَيْلٍ أَخْبَرَهُ قَالَ سَمِعْتُ حُجَيَّةَ بْنَ عَدِيٍّ يَقُولُ سَمِعْتُ عَلِيًّا يَقُولُ أَمَرَنَا رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَنْ نَسْتَشْرِفَ الْعَيْنَ وَالْأُذُنَ
حضرت علی رضی اللہ عنہ فرماتے تھے کہ رسول اللہ ﷺ نے ہمیں حکم دیا کہ قربانی کے جانور کے کان اور آنکھ غور سے یکھیں (کہ ان میں کسی قسم کی کوئی خرابی نہ ہو) ۔
''غور سے دیکھیں'' بعض حضرات نے معنی کیے ہیں کہ ہم بہترین کانوں اور آنکھوں والا پسند کریں۔ مفہوم اس کا بھی یہی ہے کہ آنکھوں اور کانوں میں کسی قسم کا، سا بھی کوئی عیب گوارا نہیں۔ مزید برآں یہ بھی کہ آنکھ اور کان وہی خوبصورت اور بہترین ہوگے جو نقص اور عیب سے پاک ہوں، عیب والی آنکھ کان تو بہترین نہیں ہوسکتے۔