4405 أَخْبَرَنَا مُحَمَّدُ بْنُ بَشَّارٍ عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ جَعْفَرٍ قَالَ حَدَّثَنَا شُعْبَةُ قَالَ حَدَّثَنَا حَاضِرُ بْنُ الْمُهَاجِرِ الْبَاهِلِيُّ قَالَ سَمِعْتُ سُلَيْمَانَ بْنَ يَسَارٍ يُحَدِّثُ عَنْ زَيْدِ بْنِ ثَابِتٍ أَنَّ ذِئْبًا نَيَّبَ فِي شَاةٍ فَذَبَحُوهَا بِالْمَرْوَةِ فَرَخَّصَ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فِي أَكْلِهَا
حضرت زید بن ثابت ؓ سے روایت ہے کہ ایک بھیڑ یے نے ایک بکری میں دانت گاڑ دیے ۔ لوگوں نے ( اس کو چھڑانے کے بعد) اسے ایک تیز دھار پتھر سے ذبح کردیا۔تو بنی اکرم ﷺ نے اس کے کھانے کی اجازت دی ۔
اگر کسی جانور کو درند ہ کاٹ کھائے اور اس میں روح باقی ہو تو اسے ذبح کردیاجائے ، وہ حلا ہو گا ۔ہاں اگر وہ ذبح کرنے سے پہلے بے جان ہوتو خواہ سارا خون نکل چکا ہو ، وہ جانور حر ام ہو گا۔