فهرس الكتاب

الصفحة 4528 من 5761

کتاب: خریدو فروخت سے متعلق احکام و مسائل

باب: پھل پکنے سے پہلے اس کی بیع کا بیان

4528 أَخْبَرَنَا قُتَيْبَةُ قَالَ حَدَّثَنَا الْمُفَضَّلُ عَنْ ابْنِ جُرَيْجٍ عَنْ عَطَاءٍ وَأَبِي الزُّبَيْرِ عَنْ جَابِرٍ أَنَّ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ نَهَى عَنْ الْمُخَابَرَةِ وَالْمُزَابَنَةِ وَالْمُحَاقَلَةِ وَبَيْعِ الثَّمَرِ حَتَّى يُطْعَمَ إِلَّا الْعَرَايَا

حضرت جابر رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ نبی اکرم ﷺ نے مخابرہ، محاقلہ اور پکنے سے پہلے پھل بیچنے سے منع فرمایا ہے، البتہ عطیہ کے درختوں میں مزابنہ کی اجازت عطا فرمائی ہے۔

مخابرہ زمین بٹائی پر دینا، مزابنہ: تازہ درخت پر لگے ہوئے پھل کی بیع خشک پھل کے بدلے، محاقلہ: غلے والی کھیتی کی خشک غلے کے عوض خرید و فروخت، تفصیل، حدیث نمبر:۳۹۱۰ وغیرہ میں دیکھیے۔

حجم الخط:
شارك الصفحة
فيسبوك واتساب تويتر تليجرام انستجرام
. . .
فضلًا انتظر تحميل الصوت