4578 أَخْبَرَنَا عَمْرُو بْنُ مَنْصُورٍ قَالَ حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ مَحْبُوبٍ قَالَ حَدَّثَنَا هُشَيْمٌ قَالَ أَنْبَأَنَا اللَّيْثُ بْنُ سَعْدٍ عَنْ خَالِدِ بْنِ أَبِي عِمْرَانَ عَنْ حَنَشٍ الصَّنْعَانِيِّ عَنْ فَضَالَةَ بْنِ عُبَيْدٍ قَالَ أَصَبْتُ يَوْمَ خَيْبَرَ قِلَادَةً فِيهَا ذَهَبٌ وَخَرَزٌ فَأَرَدْتُ أَنْ أَبِيعَهَا فَذُكِرَ ذَلِكَ لِلنَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَقَالَ افْصِلْ بَعْضَهَا مِنْ بَعْضٍ ثُمَّ بِعْهَا
حضرت فضالہ بن عبید رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ جنگ خیبر کے دن مجھے ایک ایسا ہار ملا جس میں سونے کے علاوہ موتی اور منکے بھی تھے۔ میں نے اسے بیچنے کا ارادہ کیا۔ یہ بات نبی اکرم ﷺ سے ذکر کی گئی تو آپ نے فرمایا: ''اس کے اجزا الگ الگ کر کے بیچ۔''