4584 أَخْبَرَنَا عَمْرُو بْنُ عَلِيٍّ قَالَ حَدَّثَنَا سُفْيَانُ عَنْ عُبَيْدِ اللَّهِ بْنِ أَبِي يَزِيدَ سَمِعَ ابْنَ عَبَّاسٍ يَقُولُ حَدَّثَنِي أُسَامَةُ بْنُ زَيْدٍ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ لَا رِبًا إِلَّا فِي النَّسِيئَةِ
حضرت ابن عباسؓ بیان کرتے ہیں کہ مجھے حضرت اسامہ بن زیدؓ نے بیان کیا کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: ''سود صرف ادھار میں ہے۔''
یاد رہے یہ تب ہے جب دونوں طرف جنس مختلف ہو، مثلًا: سونا چاندی کے بدلے یا چاندی سونے کے بدلے ورنہ اگر جنس ایک ہو تو کمی بیشی بھی سود ہے جیسا کہ روایات میں صراحتًا ثابت ہے۔