4676 أَخْبَرَنَا عِصْمَةُ بْنُ الْفَضْلِ قَالَ: حَدَّثَنَا يَحْيَى بْنُ آدَمَ، عَنْ إِبْرَاهِيمَ بْنِ حُمَيْدٍ الرُّوَاسِيِّ قَالَ: حَدَّثَنَا هِشَامُ بْنُ عُرْوَةَ، عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ إِبْرَاهِيمَ بْنِ الْحَارِثِ، عَنْ أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ قَالَ: جَاءَ رَجُلٌ مِنْ بَنِي الصَّعْقِ أَحَدِ بَنِي كِلَابٍ إِلَى رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، فَسَأَلَهُ عَنْ عَسْبِ الْفَحْلِ، فَنَهَاهُ عَنْ ذَلِكَ، فَقَالَ: «إِنَّا نُكْرَمُ عَلَى ذَلِكَ»
حضرت انس رضی اللہ تعالٰی عنہ نے فرمایا: بنو کلاب کے ایک (چھوٹے) قبیلے بنو صعق کا ایک آدمی رسول اللہﷺ کی خدمت میں حاضر ہوا اور آپ سے نر کی جفتی کی اجرت کے بارے میں پوچھا۔ آپ نے اسے اس سے منع فرمایا۔ اس نے کہا: بسا اوقات اس (جفتی) پر ہم خوشی سے کچھ دے دیتے ہیں (تو آپ نے اس کی رخصت فرما دی) ۔