4691 حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ الْمُثَنَّى، قَالَ: حَدَّثَنَا وَهْبُ بْنُ جَرِيرٍ، قَالَ: حَدَّثَنَا أَبِي، عَنْ الْأَعْمَشِ، عَنْ حُصَيْنِ بْنِ عَبْدِ الرَّحْمَنِ، عَنْ عُبَيْدِ اللَّهِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عُتْبَةَ، أَنَّ مَيْمُونَةَ، زَوْجَ النَّبِيِّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ اسْتَدَانَتْ فَقِيلَ لَهَا: يَا أُمَّ الْمُؤْمِنِينَ، تَسْتَدِينِينَ وَلَيْسَ عِنْدَكِ وَفَاءٌ، قَالَتْ: إِنِّي سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَقُولُ: «مَنْ أَخَذَ دَيْنًا وَهُوَ يُرِيدُ أَنْ يُؤَدِّيَهُ، أَعَانَهُ اللَّهُ عَزَّ وَجَلَّ»
حضرت عبیداللہ بن عبداللہ بن عتبہ سے روایت ہے کہ حضرت میمونہ رضی اللہ عنہا نبی اکرمﷺ کی زوجہ مہترمہ نے ایک دفعہ قرض لیا۔ ان سے کہا گیا اے ام المومنین! آپ قرض لیتی ہیں جبکہ آپ کے واپسی کے لیے کچھ بھی نہیں؟ وہ فرمانے لگیں: میں نے رسول اللہﷺ کو فرماتے سنا: ''جو شخص قرض لے جبکہ وہ ادائیگی کا ارادہ رکھتا ہو، اللہ تعالیٰ اس کی مدد فرماتا ہے۔''