فهرس الكتاب

الصفحة 4734 من 5761

کتاب: قسامت 'قصاص اور دیت سے متعلق احکام و مسائل

علقمہ بن وائل کی روایت میں راویوں کے اختلاف کا بیان

4734 أَخْبَرَنَا عِيسَى بْنُ يُونُسَ، قَالَ: حَدَّثَنَا ضَمْرَةُ، عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ شَوْذَبٍ، عَنْ ثَابِتٍ الْبُنَانِيِّ، عَنْ أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ، أَنَّ رَجُلًا أَتَى بِقَاتِلِ وَلِيِّهِ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، فَقَالَ النَّبِيُّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: «اعْفُ عَنْهُ» فَأَبَى. فَقَالَ: «خُذِ الدِّيَةَ» فَأَبَى. قَالَ: «اذْهَبْ فَاقْتُلْهُ، فَإِنَّكَ مِثْلُهُ» فَذَهَبَ فَلُحِقَ الرَّجُلُ، فَقِيلَ لَهُ: إِنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ: «اقْتُلْهُ فَإِنَّكَ مِثْلُهُ» فَخَلَّى سَبِيلَهُ، فَمَرَّ بِي الرَّجُلُ وَهُوَ يَجُرُّ نِسْعَتَهُ

حضرت انس بن مالک رضی اللہ تعالٰی عنہ سے روایت ہے کہ ایک شخص اپنے رشتہ دار کے قاتل کو پکڑ کر رسول اللہﷺ کے پاس لایا تو نبی کریمﷺ نے فرمایا: ''اسے معاف کر دے۔'' اس نے انکار کیا۔ آپ نے فرمایا: ''دیت لے لو۔'' اس نے پھر انکار کیا۔ آپ نے فرمایا: ''جا پھر اسے قتل کر دے۔ تو بھی اس جیسا ہی ہے۔'' وہ اسے لے گیا۔ پیچھے سے کوئی آدمی اسے جا کر ملا اور کہا: رسول اللہﷺ نے فرمایا ہے: ''اسے قتل کر دے تو تو بھی اس جیسا ہی ہوگا۔'' تو اس نے اسے چھوڑ دیا۔ وہ آدمی (قاتل) میرے پاس سے گزرا اس حال میں کہ وہ رسی گھسیٹتا ہوا بھاگا جا رہا تھا۔

''رسی گھسیٹتا ہوا'' گویا اس نے رسی کھولنے کا تکلف بھی نہ کیا۔ اسی طرح بھاگ اٹھا۔

حجم الخط:
شارك الصفحة
. . .
فضلًا انتظر تحميل الصوت