فهرس الكتاب

الصفحة 4758 من 5761

کتاب: قسامت 'قصاص اور دیت سے متعلق احکام و مسائل

دانت ٹوٹ جانے کی صورت میں قصاص

4758 أَخْبَرَنَا مُحَمَّدُ بْنُ الْمُثَنَّى، وَمُحَمَّدُ بْنُ بَشَّارٍ، قَالَا: حَدَّثَنَا مُعَاذُ بْنُ هِشَامٍ، قَالَ: حَدَّثَنِي أَبِي، عَنْ قَتَادَةَ، عَنْ الْحَسَنِ، عَنْ سَمُرَةَ، أَنَّ نَبِيَّ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ: «مَنْ خَصَى عَبْدَهُ خَصَيْنَاهُ، وَمَنْ جَدَعَ عَبْدَهُ جَدَعْنَاهُ» ، «وَاللَّفْظُ لِابْنِ بَشَّارٍ»

حضرت سمرہ رضی اللہ تعالٰی عنہ سے روایت ہے کہ اللہ کے نبیﷺ نے فرمایا: ''جو شخص اپنے غلام کو خصی کرے، ہم اسے خصی کر دیں گے اور جو اپنے غلام کی ناک کان کاٹے گا، ہم اس کی ناک کان کاٹیں گے۔''

یہ الفاظ ابن بشار کے ہیں۔

یہ روایت امام نسائی رحمہ اللہ نے دو استادوں: محمد بن مثنیٰ اور محمد بن بشار سے سنی ہے۔ مذکورہ الفاظ استاد محمد بن بشار کے ہیں، نیز یہ روایت ضعیف ہے جیسا کہ تفصیل گزشتہ اوراق میں گزر چکی ہے۔

حجم الخط:
شارك الصفحة
فيسبوك واتساب تويتر تليجرام انستجرام
. . .
فضلًا انتظر تحميل الصوت