کتاب: قسامت 'قصاص اور دیت سے متعلق احکام و مسائل
4799 أَخْبَرَنَا مُحَمَّدُ بْنُ بَشَّارٍ، عَنْ ابْنِ أَبِي عَدِيٍّ، عَنْ خَالِدٍ، عَنْ الْقَاسِمِ، عَنْ عُقْبَةَ بْنِ أَوْسٍ، أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ: «أَلَا إِنَّ قَتِيلَ الْخَطَإِ قَتِيلَ السَّوْطِ وَالْعَصَا، فِيهِ مِائَةٌ مِنَ الْإِبِلِ مُغَلَّظَةٌ، أَرْبَعُونَ مِنْهَا فِي بُطُونِهَا أَوْلَادُهَا»
حضرت عقبہ بن اوس سے منقول ہے کہ رسول اللہﷺ نے فرمایا: ''جو شخص کوڑے یا ڈنڈے سونٹے کے ساتھ غلطی سے مارا جائے، اس کی دیت مغلظہ، یعنی سخت ہوگی، سو اونٹ جن میں سے چالیس اونٹنیاں حاملہ ہوں۔''