فهرس الكتاب

الصفحة 4803 من 5761

کتاب: قسامت 'قصاص اور دیت سے متعلق احکام و مسائل

خالد الخداء پر راویوں کا اختلاف

4803 أَخْبَرَنَا مُحَمَّدُ بْنُ مَنْصُورٍ، قَالَ: حَدَّثَنَا سُفْيَانُ، قَالَ: حَدَّثَنَا ابْنُ جُدْعَانَ، سَمِعَهُ مِنَ الْقَاسِمِ بْنِ رَبِيعَةَ، عَنْ ابْنِ عُمَرَ قَالَ: قَامَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَوْمَ فَتْحِ مَكَّةَ عَلَى دَرَجَةِ الْكَعْبَةِ، فَحَمِدَ اللَّهَ وَأَثْنَى عَلَيْهِ، وَقَالَ: «الْحَمْدُ لِلَّهِ الَّذِي صَدَقَ وَعْدَهُ، وَنَصَرَ عَبْدَهُ، وَهَزَمَ الْأَحْزَابَ وَحْدَهُ، أَلَا إِنَّ قَتِيلَ الْعَمْدِ الْخَطَإِ بِالسَّوْطِ وَالْعَصَا شِبْهِ الْعَمْدِ، فِيهِ مِائَةٌ مِنَ الْإِبِلِ مُغَلَّظَةٌ، مِنْهَا أَرْبَعُونَ خَلِفَةً فِي بُطُونِهَا أَوْلَادُهَا»

حضرت ابن عمر رضی اللہ عنہ سے روایت ہے، انھوں نے فرمایا: رسول اللہﷺ فتح مکہ کے دن کعبہ کی سیڑھی پر کھڑے ہوئے۔ آپ نے اللہ تعالیٰ کی حمد وثنا بیان کی اور فرمایا: ''سب تعریف اللہ تعالیٰ کے لیے ہے جس نے اپنا وعدہ سچا کر دکھایا اور اپنے بندے (حضرت محمد مصطفیﷺ) کی مدد فرمائی، نیز اس اکیلے نے کفار کی تمام جماعتوں کو شکست سے دو چار کیا۔ سنو! جو شخص شبہ عمد کی صورت میں کوڑے یا سونٹے کے ساتھ خطا مارا جائے، اس کی دیت سخت ہوگی۔ (یعنی ایسے) سو اونٹ جن میں سے چالیس اونٹنیاں حاملہ ہوں گی۔''

حجم الخط:
شارك الصفحة
فيسبوك واتساب تويتر تليجرام انستجرام
. . .
فضلًا انتظر تحميل الصوت