کتاب: قسامت 'قصاص اور دیت سے متعلق احکام و مسائل
4828 أَخْبَرَنَا عَلِيُّ بْنُ سَعِيدِ بْنِ مَسْرُوقٍ، قَالَ: حَدَّثَنَا يَحْيَى بْنُ أَبِي زَائِدَةَ، عَنْ إِسْرَائِيلَ، عَنْ مَنْصُورٍ، عَنْ إِبْرَاهِيمَ، عَنْ عُبَيْدِ بْنِ نُضَيْلَةَ، عَنْ الْمُغِيرَةِ بْنِ شُعْبَةَ قَالَ: «ضَرَبَتِ امْرَأَةٌ مِنْ بَنِي لِحْيَانَ ضَرَّتَهَا بِعَمُودِ الْفُسْطَاطِ فَقَتَلَتْهَا، وَكَانَ بِالْمَقْتُولَةِ حَمْلٌ، فَقَضَى رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ عَلَى عَصَبَةِ الْقَاتِلَةِ بِالدِّيَةِ، وَلِمَا فِي بَطْنِهَا بِغُرَّةٍ»
حضرت مغیرہ بن شعبہ رضی اللہ تعالٰی عنہ سے روایت ہے، انھوں نے فرمایا: بنو لحیان کی ایک عورت نے اپنی سوکن کو خیمے کی لکڑی دے ماری اور اسے قتل کر دیا۔ مقتولہ کو حمل تھا۔ رسول اللہﷺ نے اس کی دیت قاتلہ کے نسبی رشتہ داروں پر ڈال دی اور اس (مقتولہ) کے پیٹ کے بچے کی دیت غرہ مقرر فرمائی۔