فهرس الكتاب

الصفحة 4904 من 5761

کتاب: چور کا ہاتھ کاٹنے کا بیان

مخزومی چور عورت والی زہری کی روایت میں لفظی اختلاف

4904 أَخْبَرَنَا أَبُو بَكْرِ بْنُ إِسْحَقَ قَالَ حَدَّثَنَا أَبُو الْجَوَّابِ قَالَ حَدَّثَنَا عَمَّارُ بْنُ رُزَيْقٍ عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ أَبِي لَيْلَى عَنْ إِسْمَعِيلَ بْنِ أُمَيَّةَ عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ مُسْلِمٍ عَنْ عُرْوَةَ عَنْ عَائِشَةَ قَالَتْ سَرَقَتْ امْرَأَةٌ مِنْ قُرَيْشٍ مِنْ بَنِي مَخْزُومٍ فَأُتِيَ بِهَا النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَقَالُوا مَنْ يُكَلِّمُهُ فِيهَا قَالُوا أُسَامَةُ بْنُ زَيْدٍ فَأَتَاهُ فَكَلَّمَهُ فَزَبَرَهُ وَقَالَ إِنَّ بَنِي إِسْرَائِيلَ كَانُوا إِذَا سَرَقَ فِيهِمْ الشَّرِيفُ تَرَكُوهُ وَإِذَا سَرَقَ الْوَضِيعُ قَطَعُوهُ وَالَّذِي نَفْسِي بِيَدِهِ لَوْ أَنَّ فَاطِمَةَ بِنْتَ مُحَمَّدٍ سَرَقَتْ لَقَطَعْتُهَا

حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا سے روایت ہے انہوں نے فرمایا: قریش کے ایک قبیلے بنو مخزوم کی ایک عورت نے چوری کرلی ۔ اسے پکڑ کر نبی اکرمﷺ کے پاس لایا گیا ۔ اس کے رشتے دار کہنے لگے کہ کون اس کی سفارش کرسکتا ہے ؟ کچھ لوگ کہنے لگے: حضرت اسامہؓ یہ کام کرسکتے ہیں ۔ اسامہ آپ کے پاس آئے اور اس عورت کی سفارش کی ۔ آپ نے انہیں ڈانٹا اور فرمایا: '' بنی اسرائیل کا حال یہ تھا کہ جب ان کا کوئی بلند مرتبہ شخص چوری کرتا تھا تو اسے چھوڑ دیتے ۔ ( کچھ نہیں کہتے تھے ۔) اور جب کوئی کم مرتبہ شخص چوری کرلیتا تھا تو اس کا ہاتھ کاٹ دیتے ۔ قسم اس ذات کی جس کے ہاتھ میں محمد (ﷺ) کی جان ہے ! اگر ( میری بیٹی) فاطمہ بنت محمد چوری کرتی تو میں اس کا بھی ہاتھ کاٹ دیتا۔''

حجم الخط:
شارك الصفحة
. . .
فضلًا انتظر تحميل الصوت