4909 أَخْبَرَنَا عَمْرُو بْنُ زُرَارَةَ قَالَ أَنْبَأَنَا إِسْمَعِيلُ قَالَ حَدَّثَنَا يُونُسُ بْنُ عُبَيْدٍ عَنْ جَرِيرِ بْنِ يَزِيدَ عَنْ أَبِي زُرْعَةَ قَالَ قَالَ أَبُو هُرَيْرَةَ إِقَامَةُ حَدٍّ بِأَرْضٍ خَيْرٌ لِأَهْلِهَا مِنْ مَطَرِ أَرْبَعِينَ لَيْلَةً
حضرت ابوہریرہؓ نے فرمایا: زمین میں ایک حد نافذ کردینا زمین پر بسنے والوں کے لیے چالیس دن کی بارش سے بھی زیادہ مفید ہے۔
1۔یہ روایت اگرچہ موقوف ہے لیکن حکما مرفوع ہی ہے کیونکہ یہ بات کوئی صحابی اپنی رائے سے نہیں کہہ سکتا ۔ واللہ اعلم
2۔ محقق کتاب نے مذکورہ دونوں روایتوں کو سندا ضعیف قرار دیا ہے لیکن دیگر محققین نے شواہد کی بنا پر ان کو حسن کہا ہے ۔ دیکھیے: ( الصحیحۃ ، حدیث:231 ، وذخیرۃ العقبی ، شرح سنن النسائی 37؍30۔32)