فهرس الكتاب

الصفحة 4913 من 5761

کتاب: چور کا ہاتھ کاٹنے کا بیان

وہ مقدار جس کی چوری پر چور کا ہاتھ کاٹا جائے گا

4913 أَخْبَرَنَا يُوسُفُ بْنُ سَعِيدٍ قَالَ حَدَّثَنَا حَجَّاجٌ عَنْ ابْنِ جُرَيْجٍ قَالَ حَدَّثَنِي إِسْمَعِيلُ بْنُ أُمَيَّةَ أَنَّ نَافِعًا حَدَّثَهُ أَنَّ عَبْدَ اللَّهِ بْنَ عُمَرَ حَدَّثَهُ أَنَّ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَطَعَ يَدَ سَارِقٍ سَرَقَ تُرْسًا مِنْ صُفَّةِ النِّسَاءِ ثَمَنُهُ ثَلَاثَةُ دَرَاهِمَ

حضرت عبداللہ بن عمررضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں کہ نبی اکرمﷺ نے ایک چور کا ہاتھ کاٹ دیا تھا جس نے عورتوں والے چھپر سے ایک ڈھال چرائی تھی جس کی قیمت تین درہم تھی۔

'' عورتوں والے چھپر سے '' مسجد نبوی میں عورتوں کے لیے ایک سایہ دار جگہ بنا دی گئی تھی ، اسے صفۃ النساء ( عورتوں کا چھپر) کہا جاتا تھا۔

حجم الخط:
شارك الصفحة
. . .
فضلًا انتظر تحميل الصوت